|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2016

چاغی : چاغی سے متصل پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو کی بمباری سے چاغی اور نوشکی سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بمباری میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق چاغی، نوشکی اور گردی جنگل کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے گزشتہ شب نیٹو کے بمبار طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے بند تیمور کے قریب شدید بمباری کی جس میں بلوچستان کے علاقے چاغی اور نوشکی کے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بمباری سے متعدد گاڑیوں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں ہلاک افراد میں سے 5کا تعلق چاغی، چار کا تعلق نوشکی جبکہ پچیس افراد کا تعلق گردی جنگل سے بتایا جاتا ہے بمباری کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں جھلس گئی ہیں جس کے باعث ان کی شناخت نہیں ہوپارہی ان میں سے ایک شخص مزار خان کو چاغی میں دفنا دیا گیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے جن میں پیر محمد، محمد عیسیٰ، مزار خان، قادر، کمال، بخت محمد، حسن، لالو، عبدالاحد، بختیار، دلدار اور دیگر افراد کی شناخت ہوگئی ہے بمباری سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم واقعہ کی سرکاری حکام کی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی۔