مظفر آباد : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں اب تک کے موصولہ غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا صفایا ہوگیا ہے اور مسلم لیگ نون نے قانون ساز اسمبلی کی 26نشستوں پر کامابی حاصل کر لی ہے، جبکہ انقلابی دعویدار پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس صرف 2-2نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہیں، نجی ٹی وی چینلز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں اب تک کے موصولہ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا صفایا ہوگیا ہے اور مسلم لیگ نون نے قانون سازاسمبلی کی 26نشستوں پر کامیابی حاصؒ کر لی ہے جبکہ انقلابی دعویدار پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس صرف 2-2نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی ہیں، میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عبدالمجید کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق نے بھی میدان مار لیا، ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار مشتاق منہاس کے بھی کامیاب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود کو بھی شکست کاسامنا ہے، پونچھ میں صدر سردار یعقوب کی بیٹی فرزانہ یعقوب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ابتدائی طورپر موصول ہونیوالے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایل اے ون ڈڈیال سے ن لیگ کے مسعود خالد، ایل اے 2 چکسواری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجیدکامیاب قرار پائے۔ ایل اے 3 میر پور سے ن لیگ کے چودھری سعیدنے سابق وزیراعظم پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کوشکست دیدی۔ایل اے 5 برنالہ سے ن لیگ کے کرنل وقار نور جبکہ ایل اے 6 سماہنی سے ن لیگ کے راجہ مقصود کامیاب ہوگئے۔ ایل اے 10 سہنسہ میں مسلم لیگ ن کے راجہ نصیرخان ،ایل اے 11 چڑھوئی میں ن لیگ کے راجہ اقبال، ایل اے 12 کھوئی رٹہ میں ن لیگ کے راجہ نثاراحمد خان، ایل اے 13 غربی باغ میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق کامیاب ہوگئے۔ایل اے 14 وسطی باغ کے حلقہ سے مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس، ایل اے 15 شرقی باغ سے مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر کامیاب قرار پائے ۔ایل اے 16 حویلی، فارورڈکہوٹہ میں ن لیگ کے چودھری محمد عزیز، ایل اے 17 عباس پور میں مسلم لیگ ن کے یاسین گلشن، ایل اے 18 ہجیرہ میں مسلم لیگ ن کے سردارخان بہادر خان کامیاب قرار پائے۔ایل اے 19 راولاکوٹ کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار خالد ابراہیم نے جیت لی جبکہ آخری اطلاعات تک ایل اے 20 پاچھیوٹ میں سردارمحموداقبال اورسردارصغیرچغتائی کے درمیان سخت مقابلہ جاری تھا۔ایل اے 21 پلندری سے بھی ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی کامیاب قرارپائے ۔ایل اے 22 بلوچ میں ن لیگ کے سردار فاروق طاہر، ایل اے 23 نیلم میں ن لیگ کے شاہ غلام قادر، ایل اے 24 کوٹلہ ،پٹہکہ سے ن لیگ کی نورین عارف کامیاب ہوئیں۔ ایل اے25 لچھراٹ سے ن لیگ کے چودھری شہزاد ،ایل اے 26 مظفرآباد سے ن لیگ کے بیرسٹرافتخار گیلانی کامیاب ہوگئے۔ ایل اے27 کھاوڑہ کی نشست بھی ن لیگ کے راجہ عبدالقیوم نے حاصل کرلی۔ ایل اے 28 چکار سے بھی ن لیگ کے راجہ فاروق حیدرکامیاب ہوئے۔ ایل اے 29 لیپہ میں ن لیگ کے مصطفی بشیراورپیپلزپارٹی کے چودھری رشید میں سخت مقابلہ جاری تھا۔آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 41نشستوں پربراہ راست الیکشن ہوا جبکہ آٹھ مخصوص نشستیں ہیں۔الیکشن میں پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیں مجموعی طورپر41امیدوارمیدان میں اتارے تھے ۔مسلم لیگ ن نے 38 اورپاکستان تحریک انصاف نے 32امیدواروں کوٹکٹ دیئے۔مسلم کانفرنس کے 23جبکہ آل جموں وکشمیر سنی اتحا دکونسل کے بارہ امیدوارمیدان میں ا ترے،اس سے قبل آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر باغ ‘ راولاکوٹ‘ کوٹلی میں مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں درجن بھر افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو باغ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 پولنگ اسٹیشن نور گلا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں۔جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ ایل اے 14 باغ آزاد کشمیر کے پولنگ سٹیشن ڈھکی بندی کے باہر بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس دوران لاٹھیاں اور کرسیاں چل گئیں دونوں طرف سے تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔راولا کوٹ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور لبریشن فرنٹ کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں حلقہ ایل اے 12 پولنگ اسٹیشن ساٹھ پر پولنگ عملہ دیر سے پہنچا۔خالی پولنگ اسٹیشنز ووٹرز کومنہ چڑاتے رہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل ساڑھے دس بجے کے بعد شروع ہوا۔ شکرگڑھ میں ایل اے 33 پولنگ اسٹیشن نگوال میں ووٹرز کو لانے پر پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوئی۔گوجرانوالہ میں پولنگ اسٹیشن سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے امیدواروں کے کیمپ اکھاڑ دیئے ہیں۔