اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے معاملات زیرغور ہیں جب کہ اس موقع پر عسکری قیادت وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت
وقتِ اشاعت : July 22 – 2016