|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2016

تہران : ایران کے سیکوٹی کونسل کے سیکرٹری علی شم خانی نے کہا ہے کہ ان کاملک ایران پاکستان میں سیاسی استحکام کا خواہشمند ہے، ایران اس مقصد کے لئے تمام تر اقدامات کرنے کوتیار ہے کہ پاکستان میں مکمل استحکام رہے، یہ تمام باتیں انہوں نے پاکستان ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے دوسرے دن کی ملاقات میں کہی، جو آج کل ایران کے سرکاری دورے پر ہیں، ان کی باتوں کا تعلق خطے میں موجودہ صورتحال سے ہے، جس سے واضح طور پر یہ نظر آرہا ہے کہ خطے کو خطرات کاسامنا ہے، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیااور کہا کہ اس راہ میں تمام دشواریوں کو جلد سے جلد دور کیا جائے، دوطرفہ تعاون کیلئے زمین تیار ہے تاکہ علاقائی بین الاقوامی اور باہمی تعلقات کو توسیع دی جائے، جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ دو طرفہ تعاون کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے ، انہوں نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ سنجیدگی سے دہشت گردی کیخلاف شدت سے جنگ لڑی ہے اور حکومت پاکستان اس جنگ کو اولیت دیتا ہے ، پاکستان ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال فرازی کہ ایران گیس پائپ لائن کی جلد از جلد تکمیل چاہتا ہے یہ طویل لائن ایران وپاکستان گیس پائپ لائن 2700کلو میٹر طویل ہے اور یہ کراچی اور ملتان سے گزرے گی، بھارت سے آئے ہوئے وفد کوبتایا ہے ایران گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل چاہتا ہے،کمال فرازی نے کہا کہ علاقائی سپلائی کیلئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی جلد تکمیل ضروری ہے اور اس کا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر مثبت اثرات پڑیں گے