کوئٹہ : کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹینٹ جر نل عامر ریا ض نے کہا ہے کہ شہداء سول ہسپتال نے جام شہا دت نوش کر کے پوری قو م کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں ،ان کی اس عظیم قربانی کو کسی صور ت فرا موش نہیں کیا جا ئیگا ، دہشت گردوں کا قلعہ قمہ کر نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہو ں نے یہ بات منگل کو بلوچستان بار کونسل کے صدر شہید بلا ل انور کاسی کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد انکے لواحقین سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہید بلا ل انور کاسی اور انکے ساتھیوں نے جام شہادت نوش کر کے بہا دری اور حق و سچ کا علم بلند کر نے کی عظیم مثال قائم کی ہے ، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،اب وقت آچکا ہے کہ چھپ کر نہتے شہریوں پر وار کرنے والوں کا قلعہ قمعہ کیا جائے عوام کے تعا ون سے دہشت گردوں کو ضرور شکست دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج سمیت پوری قوم شہدا ء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور شہداء کے ورثاء کی ہر ممکن مد دکی جا ئیگی ۔کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض نے کہا ہے دشمن کو انکو انکے بل سے نکا ل کر کیفر کردار تک پہنچائیں گئے ،پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے ہمیں تفرقات سے پاک ہو کر متحد ہونا ہوگا ،دشمن یہ بات کا ن کھول کر سن لیں کہ پاکستان قائم ہے اور رہے گااور جلد ہی انہیں شکست فاش کا سامنہ کرنا پریگا ۔انہوں نے یہ با ت سی ایم ایچ کوئٹہ میں سول ہسپتال دھماکے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پرچیف سیکڑی بلوچستان سیف اللہ چٹھہ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جرنل شیر افگن ،جی اوسی 41ڈویثرن میجر جرنل عاند لطیف،سول سوسائٹی کے ارکان ،وکلاء ، اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹینٹ جر نل عامر ریا ض نے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمارے ایمان ، جذبے اور حوصلے کو پست کر سکتے ہیں تو یہ انکی خام خیا لی ہے دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں ،قوموں پر مشکل وقت آیا کر تے ہیں پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو تفرقے کو چھوڑ کر دشمن کی ہمیں تقسیم کر نے کی کوشش کو نا کا م بنا نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست دے کر یہ ثابت کر یں گے کہ ہم ایک مضبو ط و زندہ قو م ہیں،ہم دہشت گر دی کا مقابلہ مل کر جاں فشا نی سے کریں گے اور انشااللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے ،دشمن جان لے کہ وہ دن قریب ہیں کہ ہم انکو انکے بلوں چا ہے وہ پاکستان میں ہیں یا کہیں اور انکو کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قائم ہے اور رہے گا ،پاکستان کے خلاف اندورنی اور بیرونی دشمن کارفرما ہیں ،اندورنی دشمن بہکے اور بکے ہوئے جبکہ بیرونی دشمن وہ ہیں جن کو پاکستان ترقی کرتے ایک آنکھ نہیں بھاتا دونوں مل کر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں جن لوگوں نے ملک کے لئے قربانی دی اللہ انکی قربانی قبول کرے اور انشااللہ پاکستانی قوم ایک دن عروج والی قوم بنے گی