|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2016

اسلام آباد: وزیراعظم نے سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لینے کےلیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحۃ کوئٹہ سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک کی داخلی و سلامتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔