|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2016

ملتان: پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں نامزد مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مقتول قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پرعدالتی حکم  کے مطابق  مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم ان سے تفتیش کے لئے جب  رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند تھا اور وہ اپنی رہائش گاہ میں بھی موجود نہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں اوران کی روپوشی کے بعد ان کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی مفتی عبدالقوی کو گرفتار بھی کرلیا جائے گا۔