|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ غریب خاندانوں کو فنڈنگ کرکے پاکستان کے خلاف استعمال کیاگیا، دعوے سے کہتا ہوں بلوچستان میں کارروائیوں میں’را‘ملوث ہے ، بلوچستان بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔جمعرات کے روز لاء کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ براہمداغ نے مودی کی تعریف کرکے ثابت کردیا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، براہمداغ نے چند ٹکوں کیلیے مودی کو سلام پیش کیا،ہم اپنے شہیدوں کے ساتھ غداری نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کا فریب دینے والوں نے بلوچستان میں خون کی ندیاں بہائیں ، مودی کے ایجنٹوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ، 100 فیصد کشمیری حق خود ارادیت کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔بلوچستان بھارت کیخلاف سراپا احتجاج ہے ، عوام حب الوطنی کی وجہ سے گھروں سے نکلے ، براہمداغ کو چیلنج دیتا ہوں پاکستان کے خلاف 50آدمی جمع کرکے دکھائیں ، دہشت گردوں کو بلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہوگی۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے وارث ہم ہیں ، ہمارے آباو اجداد نے مرضی سے پاکستان سے الحاق کیا،بہت سے مودی اور براہمداغ آئیں گے ، بلوچستان ہمیشہ پاکستان ساتھ رہے گا۔