|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2016

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔