|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2016

پشین : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اور ان کے متعلقہ اداروں نے امن وامان سمیت ہر شعبہ زندگی میں بہتری پیدا کی ہے اور ہر سطح پر حکومتی رٹ بحال کرکے عوام کے سرومال اور عزت کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دی ہے اور ماضی کے حکومتوں اور اربوں کے کرپشن کی راہیں مسدودکرکے عوامی خزانے کو عوام پر خرچ کررہی ہے موجودہ صوبائی حکومت پر بلا جواز تنقید کرنیوالوں کو دراصل ماضی کی کرپشن یاد ستارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئرمین رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن داخلہ کمیٹی کے چےئرمین ایم پی اے سید لیاقت آغا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چےئرمین پشین محمد عیسیٰ روشان ، سید محمد فضل آغا اور سید یحیےٰ آغا نے پشین کلی غرشیان میں فضل آغا کی قیادت میں 34افراد کی عوامی نیشنل پارٹی اور 4افراد کی جمعیت (ف) سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر معنقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ضلعی معاونین عبدالحق خان ، علی محمد کلیوال، ضلعی کمیٹی کے اراکین اور علاقائی معاونین وکونسلروں وکارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ8اگست کے سانحہ نے پورے صوبے اور ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس میں ہمارے سالہا سال کی محنت کو برباد کرتے ہوئے ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جان لے لی جو کبھی نہ بھولنے والاغم ہے اور ایسے سانحات انتہائی سبق آمواز ہے جو پشتونخوا وطن کے تمام غیور عوام اور ان کے تمام سیاسی وجمہوری قوتوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمیں ایسے سانحہات اور دہشتگردی سے نجات کیلئے متحد ہونگا ہوگا ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ تا ہے کہ ابھی تک کچھ لوگوں کو اس بات کا ادراک حاصل نہیں ہوسکا ہے اور وہ اپنے دوست اور دشمن میں تمیز کرنے کے صلاحیت سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محترم مشر محمودخان اچکزئی کے تاریخی اور حقیقی بیانات پر واویلا کرنیوالے تاریخی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور ہمارے ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانے اور ملک وجمہور یت کو استحکام دینے کی بجائے موجودہ بحرانی حالات کو برقرار رکھ کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کیونکہ محترم مشر محمود خان اچکزئی نے اسمبلی کے فلور پر اور اسمبلی کے باہر ہمیشہ تمام ملک کو حقیقی درپیش بحرانوں اور مشکلات کی بروقت نشاندہی کرکے بحرانوں کے خاتمے اور قوموں کی برابری ، جمہوریت کے استحکام کی بنیاد پر عوام کو ترقی وخوشحالی اور پر امن زندگی کی اسائش مہیا کرنے کی بات کی ہے ۔ انہوں کہا کہ پشتونخوامیپ کے اکابرین اور کارکنوں نے قیام پاکستان سے پہلے انگریز کیخلاف سخت ترین جدوجہد کی اور قیام پاکستان کے بعد ہر آمریت اور ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے خان شہید اور ان کے ساتھیوں نے اپنے عوام کو ووٹ اور اسمبلی کا اختیار دیکر قوم کو سیالی اور برابری کی راہ پر گامزن کردیا اور اب بھی متحدہ پشتون قومی صوبے اور ان میں عوام کے اقتدار کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھی ہے اور ملک کے اندر پشتونخوا وطن پر مشتمل پشتون متحدہ قومی صوبہ ہمارا آئینی اسلامی اور قانونی حق ہے ۔ اور اپنے تاریخی وطن پر رہتے ہوئے اپنا یہ آئینی اور اسلامی حق ضرور حاصل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کی بلاجواز گرفتاریاں ناقابل برداشت ہے پھگڑی اور داڑھی کو دہشت گردی کا سمبل بنا کر ہر پشتون کو دہشت گرد پیش کرنا قابل مذمت ہے پشتون عوام تاریخ میں کبھی بھی دہشت گرد اور فرقہ پرست نہیں رہے پشتون عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ کا بلاک ہونا کھلی پشتون دشمنی ہے