|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2016

 کراچی:معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جوآپس میں بھائی بھی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق شانی اور مانی دونوں بھائی ہیں جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر سے ہے جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقا میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔