|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2016

کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ کو 40روز گزرگئے ہیں مگر ملزمان تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے،سول اسپتال خود کش حملے میں جاں بحق وکلاء4 کے لواحقین انصاف ملنے کے منتظر ہیں جبکہ عدالتوں کا بائیکاٹ اب تک جاری ہے۔سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہونے پر وکلانمائندوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہدا کے چہلم کے بعد مرکزی اور صوبائی سطح پر وکلا سے مشاورت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وکلا کے عدالتی بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث عدالتی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،جس سے سائلین کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔سول اسپتال کوئٹہ میں8 اگست کو خود کش حملہ ہوا تھا،جس میں 55 سے زائد وکلا شہید ہوئے تھے، اس واقعے کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا جو اب تک جاری ہے، وکلا اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔