|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2016

اسلام آباد، کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے قومی دولت کو لوٹ کر بیرون ملکی ذاتی سرمایہ کاری کررہے ہیں ملک کو کرپشن اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے راونڈ مارچ انتہائی ضروری ہے سیاسی کارکنوں سمیت بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر کے لوگ 30ستمبر کو ہونے والے راونڈ مارچ میں شریک ہوکر ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجاد دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوران ہاؤس اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی سردار خادم حسین وردگ ،جلیل ممدانی چوہدری شبیر احمد نصیب اللہ بیٹنی ،نور الدین کاکڑ ،ٹکری جان محمد لہڑی لیبر ونگ کے صوبائی صدر ظفر رند سمیت پارٹی کے صوبائی سینئر عہدیدار بھی موجود تھے سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اجلاس کے دوران راونڈ مارچ میں شرکت کیلئے بلوچستان سے28ستمبر کو پی ٹی آئی کے قافلوں کی روانہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے سیاسی کارکنوں،ٹریڈ یونینز سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں اور بحرانوں سے نجاد دلانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور پارٹی چیئرمین عمران خان کا ہاتھ مضبوط کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہموجودہ حکمرانوں نے برسر اقتدار آنے کے بعد جس طرح قومی دولت کو کرپشن کی نذر کرکے اپنے مفادات حاصل کئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور پانامہ لیکس وزیراعظم سمیت ان کے خاندان کا نام آنے کے بعد آج تمام اپوزیشن جماعتیں اور عوام وزیراعظم سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت اور باہر بھیجے جانیوالے سرمائے کے بارے میں سوال کررہے ہیں کہ کس طرح وزیراعظم اور ان کا خاندان ارب پتی بن گیا پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد وزیراعظم کو اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چایئے تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا حقائق سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے اقتدار اور ذاتی مفادات کو ترجیحی دی انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میاں نواز شریف کے رویئے کو دیکھتے ہوئے آواز بلند کیا اور ملک میں ہونیوالی کرپشن کیخلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کا اعلان کیا اور دیگر پاکستان کی سیاسی مذہبی جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا تاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر حکومت پر دباؤ ڈال سکیں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جاسکیں اور ملک کے غریب عوام سے لوٹی گئی دولت واپس لائی جاسکے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہمارا ملک اور عوام مختلف بحرانوں سے دوچار ہیں لیکن حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے ہی کوئی فرصت نہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہپارٹی چیئرمین عمران خان نے 30 ستمبر کو رائیونڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع اورتحصیلوں سے قافلے 28 ستمبر کو روانہ ہونگے اس لئے تمام عہدیدار اور کارکن رائیونڈ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردیں جلسے میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں اور حکمرانوں پر دباؤ ڈالا جاسکے تاکہ وہ اپنا احتساب کروائیں اور اپوزیشن سمیت عوام کو جواب دے سکیں انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں اور دیگر تنظیموں کے علاوہ ٹریڈ یونینز سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان کو کرپشن و دیگر بحرانوں سے نجات دلائی جاسکے ۔