|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2016

اوتھل : حب میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات،حب سٹی ہوٹل کے قریب نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر میاں ،بیوی اور بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمان فرارہونے میں کامیاب،واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ کا بتایا جاتاہے تفصیلات کے مطابق پیر کے روزبلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں حب سٹی ہوٹل کے قریب واقع ایک مکان میں نامعلوم افراد نے گھس کر گھر میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں عظیم اللہ لانگو اسکی بیوی مسماۃحلیماں اور تین سالہ بیٹا ثمیرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ایس ایچ او حب عطااللہ نمانی رونجھو کے مطابق قتل کا یہ دلخراش واقعہ صبح 8بجے کے قریب ہوا ملزمان فائرنگ کرنے کے فوراًہی موقع سے فرارہوگئے جبکہ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ایس ایچ او کے مطابق قتل کا یہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مقتولین کا تعلق ضلع قلات ہے جو کچھ عرصہ سے حب میں رہائش پذیر تھے انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں نعشیں جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردی گئی ہیں جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی ۔