اسلام آباد: فیڈرل ریونیوبورڈ(ایف بی آر)کے چیئرمین نثاراحمدنے کہاہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حوالے سے دبئی حکام معلومات فراہم نہیں کررہے ہیں ،وزارت خارجہ کے ذریعے دبئی حکام کو15بارخط لکھاہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جانب سے خریدی گئی جائیدادکے حوالے سے ملاقات فراہم کی جائیں ۔منگل کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلا س میں پانامہ لیکس کے معاملے پربریفنگ د یتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ دبئی حکام پراپرٹی خریدنے والوں کی معلومات نہیں دے رہے ،ہم نے ان کو15بارخط لکھاہے ۔دبئی میں ہونے والے میٹنگ کے دوران ایف بی آرکے افسران خودکوشش کرتے رہے ہیں کہ جائیدادخریدنے والوں کی معلومات مل سکیں مگراس میں کامیابی نہیں ملی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایف بی آرنے ملائشیا،یوکے اوردیگرممالک میں جائیدادیں خریدنے والوں کی بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اس حوالے سے جلدقو کوآگاہ کیاجائیگا#/s#۔(یاسرعباسی)