|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2016

نئی دہلی/اسلا م آ با د: بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی گئی ہے۔میڈ یا رپو رٹ کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ذرا ئع کے مطا بق پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو خطرناک سطح کو چھو رہا ہے اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ بھارت نے مکمل کرلیا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔زرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے،ادھربھارتی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ اْڑی پر حملے کے بعد بھارت میں گہرا غم و غصہ پایا جاتا ہے اور پاکستان کے حوالے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے لیکن اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، وہ پوری سفارتی اور اسٹریٹیجک بلوغت کے ساتھ کیے جائیں گے۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پرساد نے سرحد پار حملے کرنے جیسے لغو بیانات دینے سے بھی خبردار کیا،انہوں نے کہاکہ اْڑی پر حملے کے بعدزخم ابھی مندمل نہیں ہوئے اورعوام میں گہرا غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، وہ پوری سفارتی اور اسٹریٹیجک بلوغت کے ساتھ کیے جائیں گے،اڑی حملے پر بھارت کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے اور اس کی اپنی ہی تحقیقاتی ایجنسی نے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اڑی حملہ میں کس ملک کا اسلحہ استعمال ہوا،تصدیق نہیں ہوسکی، اڑی کیمپ سے کوئی ثبوت قبضے میں نہیں لیا جبکہ حملہ آوروں کی نقل و حرکت سے متعلق تصدیق کی جا رہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ اڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے گئے اسلحے پر مارکنگ کی تصدیق نہ ہو سکی اور نہ ہی اڑی کیمپ سے اسلحے سے متعلق کوئی شواہد ملے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کہا کہ ہے کہ اڑی کیمپ سے کوئی ثبوت قبضے میں نہیں لیا جبکہ حملہ آوروں کی نقل و حرکت سے متعلق تصدیق کی جا رہی ہے۔