|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ہمیشہ اچھے منصوبوں کو شروع کرنے کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات زندگی فراہم کرنا ہو تا ہے پنجاب حکومت کا بلوچستان کو تحفے میں ملنے والے امراض قلب ہسپتال کو اسپینی روڈ پر تعمیر کرنے کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تعمیر کا کام کو فوری طورپر شروع کیا جائے اور تعمیر کے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ ہسپتال کی تعمیر اسی جگہ کی جائے جہاں پر پہلے سے حکومت بلوچستان نے زمین فراہم کی ہے تاکہ ہر عام و خاص کو ہسپتال تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو حکومت پنجاب اس سلسلے میں پروجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے حکومت بلوچستان سے رابطہ کریں ۔یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست نمبر 123/2013 بلوچستان بار ایسوسی ایشن بر خلاف حکومت بلوچستان ودیگر نے کیا سماعت کے دوران بلوچستان شہداء کمیٹی کے ممبر و سنےئر وکیل منیر احمد خان کاکڑ عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے امراض قلب ہسپتال کی تعمیر کیلئے حکومت بلوچستان کو فنڈز فراہم کیے تھے اور اب تک اس وقت کام شروع نہیں کیا گیا ہے اور اب ہسپتال کی تعمیر شہری علا قے سے کنٹونمنٹ بورڈ چھاؤنی میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے س سے پہلے حکومت بلوچستان نے اسپینی روڈ پر اسی ہسپتال کیلئے 24ایکڑ اراضی فراہم کی ہے جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ ،اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے مذکورہ مختص اراضی کا دورہ بھی کیا تھا اگریہ ہسپتال یہاں سے کنٹونمنٹ بورڈ میں منتقل کیا گیا تو عام آدمی کیلئے آسان نہیں ہوگا کہ چھاؤنی کے ناکوں سے آسانی سے گزر کر ہسپتال تک پہنچ سکے اس وجہ سے اس ہسپتال سے عام آدمی مستفید نہیں ہو گا چونکہ پنجاب حکومت نے ہسپتال کا تحفہ بلوچستان کے عوام کے فائدے اور علا ج معالجے کیلئے دیا ہے اس لیے حکومت کو روکا جائے کہ وہ عام آدمی کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب کے اس تحفے اور جذبے کو سہراتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان جلد ازجلد اس ہسپتال کی تعمیر پر کام شروع کروائے تاکہ عام آدمی اور صوبے کا واحد میڈیکل اس سے مستفید ہو سکے کیونکہ ہسپتال کیلئے مختص کردہ اراضی بولان میڈیکل کالج کے ساتھ ہے جس سے یہاں کے مریضوں کے ساتھ طالب علم مستفید ہو سکیں گے کیونکہ حکومت پنجاب اس پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کر رہا ہے لہٰذا حکومت پنجاب عوا م کے بہتر مفادات اور اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے حکومت بلوچستان سے اس معاملے پر باقاعدہ رابطے میں رہے تعمیراتی کام اور دیگر معاملات میں حکومت بلوچستان کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ یہ پروجیکٹ جلدازجلد تکمیل کو پہنچ سکے اور اس سے عام آدمی مستفید ہو سکے عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ ہسپتال کی تعمیر کیلئے جو زمین اراضی مختص کی گئی ہے اس کو صورت تبدیل نہیں کیا جائے تو وہاں سے کسی بھی صورت میں ہسپتال کو تبدیل نہ کیا جائے اگر کسی تبدیلی کی صورت مین حکومت بلوچستان جامع اور مستند وجوہات بتانے کے پابند ہو نگے اور ہسپتال اسی اراضی پرتعمیر کو یقینی بنایا جائے عدالتی حکم کی کاپیاں چیف سیکرٹری بلوچستان ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ہر سال کیے جائے۔