اسلام آباد:وزیراعظم محمد نوازشریف نے کنٹرول لائن پر بھارت فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے کھلی جارحیت کی، ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو دشمن ہم سے اچھے کی امید نہ رکھے، ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، ہماری افواج وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی جارحیت قابل مذمت ہے اور شہید ہونیوالے پاک افواج کے جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ ملکی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگی انہوں نے کہاکہ بھارت ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے ، پرامن ہمسائیگی کے وژن کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا گیا تو دشمن ہم سے اچھے کی امید نہ رکھے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی کھلی جارحیت سے لائن آف کنٹرول پر ہمارے دو فوجی جوان شہید ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی خود مختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ جمعرات کو وزیر اعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کے ویژن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔
ایل او سی پر فائرنگ کھلی جارحیت ہے دشمن ہم سے اچھے کی امید نہ رکھے،نوازشریف
وقتِ اشاعت : September 30 – 2016