|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2016

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس مسلسل دو روز28اور29ستمبر جاری رہا طویل نشستوں کے اس اجلاس کے دوران 523صوبائی افسروں کے 17اوراس سے اوپر کے گریڈ میں ترقی کے کیسز کی منظوری دیدی گئی ۔ واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ افسران کوترقی ملی ہے جس سے صوبے میں انتظامی نظم و نسق میں مزید بہتری آئے گی ۔