کوئٹہ:بھارتی اشتعال انگیزی اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کیخلاف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبے کے سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اورقبائلی عوام کی جانب سے بھارت کیخلاف اورپاکستانی فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہروں کااہتمام کیاگیا اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاپتلا ،تصاویر اور بھارتی پرچم کونظرآتش کردیاگیاجبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ورکرز پارٹی ،پاکستان پیس موومنٹ ،کشمیری اورلانگو قبیلے کے لوگوں سمیت دیگر کے زیراہتمام بھارتی اشتعال انگیزی اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کیخلاف اورپا ک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہروں کااہتمام کیاگیااس موقع پر پاکستان ورکرز پارٹی نے میٹروپولٹین کے سبزار سے ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرز پارٹی کے صدر بلال کاکڑ ،ملک شبیر بازئی ،سرمد مرزا ،میروائس کاکڑ،سعید آغا نے پاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ایک آواز پر ہزاروں نوجوان وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں ،وہ کسی کو پاک وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے ،ملک کی دفاع کیلئے ضرورت پڑنے پر وہ اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت دفاعی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،ان کاکہناتھاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جوپاکستان کیخلاف جودھمکی آمیز اورنازیبا الفاظ استعمال کررہاہے پاکستانی قوم اس کی یہ زبان خاموش کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ، وہ ہرگز اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کمزور ہے یا پاکستانی عوام اپنی فوج سے بدظن ہے ،پاکستانی عوام اپنی فوج کے نہ صرف شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں بلکہ اس بات کی خواہش مند ہے کہ فوج سے پہلے وہ قربانی دیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان ورکرز پارٹی کے تمام کارکنان ونوجوانان ہمہ وقت اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ہر اول دستے کاکام کرنے کیلئے تیار کھڑے ہیں جن کو اپنی سرزمین پر قربان ہونے کیلئے کبھی بھی بلایاجاسکتاہے ۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر اور بھارتی پرچم کوبھی نظرآتش کردیاگیا دریں اثناء پاکستان پیس موومنٹ کے صدر ملک جمیل احمد ،مرکزی نائب صدر ملک بلال بڑیچ ،صوبائی یوتھ ونگ کے صدر آغاعدنان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اورکوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیااس موقع پر ان کاکہناتھاکہ بھارت کشمیر میں گزشتہ 65سالوں سے ظلم وجبر کے ذریعے اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کررہاہے حالیہ دنوں میں 110سے زائد افراد کو شہید اورہزاروں کوزخمی کردیاہے جو کہ ظلم وبربریت کی انتہاء ہے ،بیلٹ گن سے فائرنگ کے ذریعے درجنوں کو لوگوں کوبینائی سے محروم کردیاگیا انہوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ کے قراردادکے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کیاجائے ،مظاہرے کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے پتلے کونذرآتش کردیا ۔لانگو قبیلے سمیت دیگر قبائل نے خالق آباد سے کوئٹہ تک ریلی نکالی جس کا لک پاس پر میر دانش لانگو نے استقبال کیا اورریلی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب تک آئے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے میر دانش لانگو ،ماسٹرخورشید لانگو ،ماسٹراسماعیل لانگو ،حاجی یوسف ،ماسٹرجان محمدلانگو نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جوپاکستان کیخلاف جودھمکی آمیز اورنازیبا الفاظ استعمال کررہاہے پاکستانی عوام اور پاک فوج اس کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،مقررین نے کہاکہ بھارت ہرگز اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کمزور ہے یا پاکستانی عوام اپنی فوج سے بدظن ہے ،پاکستانی عوام اپنی فوج کے نہ صرف شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں بلکہ اس بات کی خواہش مند ہے کہ فوج سے پہلے وہ قربانی دیں مقررین نے کہاکہ بھارت کشمیر میں گزشتہ 65سالوں سے ظلم وجبر کے ذریعے اپنی حاکمیت قائم کرنے کی کوشش کررہاہے حالیہ دنوں میں 110سے زائد افراد کو شہید اورہزاروں کوزخمی کردیاہے جو کہ ظلم وبربریت کی انتہاء ہے ،بیلٹ گن سے فائرنگ کے ذریعے درجنوں کو لوگوں کوبینائی سے محروم کردیاگیا انہوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ کے قراردادکے مطابق مسئلہ کشمیر کوحل کیاجائے۔مظاہرین نے مظاہرے کے اختتام پر بھارتی پرچم کونذرآتش کردیا اورپرامن طورپرمنتشر ہوگئے ۔