کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی عالی کے مرکزی سربراہ اور تمندار آف بگٹی نواب محمد میر عالی بگٹی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں نریندر مودی اوربراہمدغ بگٹی کی گھٹہ جوڑکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف عالمی قوتوں کی نئی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو بلوچ عوام ملک کی دفاع کے لئے ساتھ دیں گے انہوں نے کہا بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں مگروہ اپنے حقوق سے محروم چلتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے عوام کی محقومیت اور ناانصافیاں اپنی جگہ پر موجود ہیں مگر اس وقت ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور بیرونی دشمن کے ناپاک ارادوں کے خلاف ہم سب ایک اور متحدہیں اورنواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کو نہ ماننے والے لوگوں کو بھارت اپنے سینے میں لگا کر انہیں ہر طرح کی سہولیات اور ان کی دفاع اور حفاظت کے لئے دن رات کوشان ہیں مگر پاکستان میں محب وطن بلوچوں کو پیچھے دھکیلنے اور دیوار کے ساتھ لگانے میں مصروف ہے جو کہ انتہائی نقصان دہ عمل ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور ان کے ایجنٹ ہوش کے ناخن لیں یہ ملک اتنا کمزور نہیں ہے کہ کوئی آسانی سے آکر حملہ کر کے چلا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بری نیت سے داخل ہونے والے دلدل میں پھنس جائیں گے اور حملہ آوروں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔جس طرح گذشتہ روز لائیں آف کنٹرول پر بھارت کی جارحیت کو پسپاکرکے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایاانہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے حق میں نہیں کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں مگر ملک کی دفاع کے لیئے سب یکجا اور متحد ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں معصوم انسانوں کا خوں بھانہ بند کرے اور پاکستان کی سرحدوں کے خلاف ورزی سمیتھ بلوچستان میں مداخلت بند کرے۔