نیودہلی: بھارتی کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کشتی کو ضبط کر کے 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی کشتی کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے پاکستانی کشتی پور بندر گجرات کے ساحل پر پکڑی جب کہ کشتی میں سوار 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔