|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2016

کوئٹہ : بلوچ نرسنگ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا ٹریفک کا نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچ نرسنگ ایکشن کمیٹی نے ریڈ زون کے علاقے میں واقعہ گورنر ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو ریڈ زون کے علاقے میں جانے سے منع کردیا جس پر بلوچ نرسنگ خواتین نے جی پی او کے سامنے روڈ بلا ک کرکے دھرنا دیا اس موقع پر پولیس اور ایف سی کی بڑی تعداد تعینات تھی اور کسی کو بھی ریڈ زون کے علاقے میں جانے سے منع کردیا دھرنادینے کی وجہ سے جی پی او آفس کے سامنے ٹریفک کا نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا پولیس اور ایف سی نے ٹریفک نظام کو بحال کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہیں بلوچ نرسنگ خواتین کا مطالبہ تھا کہ حالیہ انٹرویو میں مکران ڈویژن کی خواتین کو جان بوجھ کر نرسنگ کے امتحانات میں فیل کیا گیا ہے اور ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ا س سے قبل بلوچ نرسنگ خواتین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا کوئٹہ شہر میں مختلف جگہوں پر خواتین کی جانب سے دھرنا دینے کی وجہ سے ٹریفک نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا اور خاص طورپر بچوں کی چھٹی اور سرکاری چھٹی کے موقع پر بلوچ نرسنگ خواتین کے دھرنا دینے کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں مکمل طورپر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔