|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2016

کوئٹہ : اپنی حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے والی خواتین نرسوں پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی لگی ہوئی جھنڈی والی گاڑی کی مالک کی جانب سے خواتین کو گاڑی چھڑانے اور انہیں زخمی کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے جھنڈی لگی گاڑی مالک کی مذمت ،قوم پرستی کے دعویدار پشتون قوم پرست جماعت کی قائد وضاحت کریں کہ کیا ان کی پارٹی میں خواتین کے لئے یہی مقام و احترام ہے ؟سول سوسائٹی کا شدید غم و غصے کا اظہار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکران اور قلات ڈویژن سے تعلق رکھنے والی خواتین نرسوں نے اپنی حقوق کے لئے احتجاج ریلی نکالی اور پی ٹی سی ایل چوک کے مقام پر احتجاجاً دھرنا دیکر سڑک پر بیٹھ گئی اس دوران ایک پجارو گاڑی جس پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی جھنڈہ لگی تھی خواتین کی احتجاج کے پرائے کئے بغیر خود کو غیر ت کا پیکر کہنے والی جماعت کے زمہ دار نے خواتین پر گاڑی چھڑ دوڑائی جس سے احتجاج کرنے والی خواتین کو معمولی چھوٹیں بھی آئی موقع پر موجود لوگوں نے پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ریلز کر دی جس نے دیکھا دیکھی پوری دنیا میں دھوم مچا کر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی قیادت کے لئے سبکی کا باعث ہے اس حوالے سے مختلف اقوام ،نظریہ اور طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہا ر کرتے ہوئے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی قیادت سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیا ان کی نظریہ اور ان کی جماعت یہی اخلاقیات سکھاتی ہیں کہ خواتین کی بے حرمتی کی جائے حالانکہ بلوچ اور پشتون معاشرے میں خواتین کو اعلیٰ مقام حاصل ہے شاید پشتونخواء اقتدار میں آنے کے بعد تمام اخلاقی اقداروں کو بھول گئے ہیں سوشل میڈیا جاری ہونے والی اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ پورا واقع پولیس کی موجودگی میں ہوئی ہے مگر پولیس اس حوالے سے کوئی ایکشن لینے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ویڈیومیں واضح نظر آ رہا ہے فوری طور پر اس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

3 Responses to “پشتونخوا میپ کی پرچم لگی گاڑی احتجاجی خواتین پر چھڑا دی گئی ،عوام کا شدید احتجاج”

  1. میر نجیب اللہ جتک

    اس بے شرم کو شرم نہیں آتا جو خواتین کو گاڑی سے ٹکر لگاتے ہوئے

  2. میر نجیب اللہ جتک

    اس بے شرم کو شرم نہیں آتا جو خواتین کو گاڑی سے ٹکر لگاتے ہوئے

  3. میر نجیب اللہ جتک

    اس بے شرم کو شرم نہیں آتا جو خواتین کو گاڑی سے ٹکر لگاتے ہوئے

Comments are closed.