|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2016

پشاور : آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے کے پی کے کو 1-0سے شکست دیدی تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے آل پاکستان چیلنج کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک میچ پی آئی اے اور کے پی کے کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابر تھے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا پی آئی اے کے اسٹرائیکر شاکر لاشاری نے 77ویں منٹ میں گو ل کر کے اپنے ٹیم کو برتری دلا دی۔ کے پی کے کی ٹیم نے گول برتری ختم کرنے کی کوشش کی پر پی آئی کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور اس طرح یہ میچ پی آئی اے نے 1-0سے اپنے نام کر لیا ۔