لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف قانون کی گرفت ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید سخت ہوتی جا رہی ہے اور آج ان پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم بانی الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے لیے ملزم کا عدالت میں حاضر ہونا ضروری نہیں، فرد جرم الطاف حسین کو ڈاک یا ای میل کے ذریعے ارسال کی جاسکتی ہے یا پھر ان کے وکیل کو بھی پیش کی جا سکتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات درست قرار
فرد جرم حوالے کرنے کے بعد الطاف حسین کو 26 اکتوبر تک جواب داخل کرنےکا کہا جائے گا، اس کے بعد اس کیس کی سماعت لندن کی کراؤن کورٹ میں ہوگی جب کہ کیس کا فیصلہ اسی سال دسمبرمیں متوقع ہے۔ الطاف حسین کے ساتھ ساتھ طارق میر، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔