کوئٹہ :انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ معصوم عوام کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائینگے ،وہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفرایکسپریس پر ہونیوالے بم دھماکے کے جائے وقوعہ کامعائنہ کررہے تھے انہوں نے اس موقع پر ریسکیو آپریشن کامعائنہ اور موقع پرموجود زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن کاکہناتھاکہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاہے وہ آسان ہدف کونشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ معصوم عوام کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔