|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 13 اکتوبر کو گوادر میں عظیم الشان تاریخی جلسہ عام بیاد شہید نورالدین مینگل اور بلوچی زبان کے عظیم شاعر جی آر ملا منعقد ہوگا جس میں ان عظیم شخصیات کو زبردست خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا جائے گا جلسہ سے پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ جلسہ عام ایک ایسے وقت میں منعقد کیاجارہا ہے جب بلوچستان میں اہم نوعیت کے مسائل سے بلوچ عوام دوچار ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کیا اور ان جلسوں میں بڑی تعداد میں بلوچ عوام نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ بی این پی ہی عملی اور حقیقی حوالے سے عوام کی امنگوں کے عین مطابق جدوجہد کررہی ہے آج حالات و واقعات کے تناظر میں دیکھا جائے تو بلوچ فرزندوں اور نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بلوچستان کے تشخص اور بقاء اور عوام کے اجتماعی مفادات کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں ایک قومی اور بڑی جماعت کی حیثیت سے ہماری جدوجہد کا محور و مقصد بلوچستان کے عوام کے احساسات و جذبات کی قدرکرتے ہوئے حقیقی مسئلوں کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرائیں کیونکہ عوام ہی کی طاقت سے معاشروں میں سماجی انقلاب برپا کیاجاسکتا ہے 21 ویں صدی جو عوام کی سماجی انصاف اور قوموں کے حقوق کے حصول کی صدی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا آج پارٹی کے عوام کی سیاسی و فکری اور شعوری جدوجہد کو پروان چڑھا رہی ہے عوام کی بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں میں ضرور سیاسی فرق محسوس کرے کیونکہ جب عوام ہی موقعہ پرست مفادات پرست لوگوں کا عملی طورپر احتساب کریں گے تو بہتر اور حوصلہ افزاء سوچ آگے آئے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے غیور بلوچوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے 13 اکتوبر کے جلسہ عام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں دریں اثناء پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں ٹرین میں بم دھماکہ میں بے گناہ نہتے انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور اس امر کی مذمت کی ۔