|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال میں ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٭ قندوز میں طالبان کو شکست خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ افغان صوبے بغلان میں پیش آیا جہاں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جاری رہتی ہے۔ افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے تاہم افغان وزارتِ دفاع نے ان کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کریش ہوا۔ خبر رساں ادارے رویٹرز نے وزارتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ایم ائی 17 ہیلی کاپٹر میں تین سپاہی اور چار عملے کے اراکین شامل تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ’شمالی بغلان میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، تحقیقات جاری ہیں۔‘ قندوز اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں افغان حکومت کی ایک چیک پوسٹ پر سپلائی فراہم کرنے آیا تھا۔