|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2016

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کی صدارت میں نیشنل پارٹی کے 2روزہ اجلاس میں بلوچستان بھر میں نیشنل پارٹی کو تنظیمی طور پر فعال کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے پارٹی نے دو روزہ اجلاس میں 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی صدر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو سیاسی پارٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے نئی حکمت عملی تیارکریگی مرکزی کمیٹی نے بلوچستان اور ملک بھر میں سیاسی رابطوں کیلئے مرکزی کمیٹی کے اراکین پر مشتمل کمیٹیاں بنائی پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل خان بزنجو ،سا بق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، میر جان محمد بلیدی ، میر محمد اکرم دشتی ، محمد جان دشتی ،منصور بلوچ ، حمید انجینئر اور دیگر رہنما 20اکتوبر کو گوادر کا چار روزہ تنظیمی دورہ کریں گے میر حاصل بزنجو اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی قائدین 27اکتوبر سے یکم نومبر تک نصیرآباد، بولان ،سبی ٗصحبت پور ،جعفرآباد اور جھل مگسی کا تنظیمی دورہ کریں گے اور یکم نومبر کو منجھو شوریٰ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 18اکتوبرکو حیدرآباد بار سے خطاب کرینگے جبکہ 16اکتوبر کو کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرینگے نیشنل پارٹی لسبیلہ کی جانب سے لسبیلہ حب میں بیاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے مرکزی صدرمیر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر مرکزی قائدین شرکت کریں گے بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی قیادت اور نیشنل پارٹی کے قائدین کی ایک مشترکہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا پارٹی کے صوبائی نائب صدر منصور بلوچ کی قیادت میں پارٹی قائدین پر مشتمل کمیٹی ضلع بارکھان کا تنظیمی دورہ کریگی نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدرمیرمحمداکرم دشتی کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سینیٹر میر کبیر محمد شہی ، سردارکمال خان بنگلزئی ، ایوب ملک اور بابو گلاب ہونگے جو گوادر پورٹ معاہدے،سی پیک پروجیکٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے کر پارٹی کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں گے گوادر میں اقتصادی سرگرمیوں سے جاری خدشات اور مقامی لگوں کو آئینی و قانونی تحفظ دینے کے حوالے سے سینٹ ،قومی اسمبلی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں قرار داد لائیں گے جس میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ گوادر میں جاری اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں حصہ دار بنانے اور لوگوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زوردیا جائے گا جس میں ریونیو میں گوادر اور بلوچستان کا حصہ ، کاروبار میں مقامی افراد کی پارٹنر شپ کو یقینی بنانا شامل ہے مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا میں ایک باقاعدہ کمپین شروع کردی گئی ہے اور بعض اوقات پارٹی کارکن بھی اس کا حصہ دار بن جاتے ہیں جس سے پارٹی کے اندر منفی تاثر بڑھ جاتا ہے ایسے کارکنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے خلا ف منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اگر کوئی رکن ایسی سرگرمی کا حصہ بنا تو اسکے خلاف پارٹی کے نظم و ضبط کے مطابق کارروائی کی جائے گی ،مرکزی کمیٹی میں یہ فیصلہ ہوا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اگلا اجلاس لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔