|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2016

اسلام آباد: مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 محسوس کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔