|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2016

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریا ض نے ایف سی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور نو اور دس محرم الحرام کی منا سبت سے کیے گئے انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کما نڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریا ض نے ایف سی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں ایف سی حکا م نے نو اور دس محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقداما ت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع آئی جی ایف سی بلوچستا ن میجر جنرل شیر افگن ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،آئی جی پولیس احسن محبوب ، کمانڈنٹ غزہ بند سکا ؤٹس ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلی حکام بھی موجو د تھے،کمانڈر سدرن کو نو اور دس محرم الحرام کے مر کز ی جلوس کے روٹس، مجا لس عزاء ، اور شہر میں امن و اما ن کو پقینی بنا نے کے لئے پولیس ، ایف سی اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے کیے گئے مشتر کہ اقداما ت اور حکمت عملی کے با رے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔کما نڈر سدرن کمانڈ نے محرم الحرام کی منا سبت سے سکیورٹی اداروں اور انتظا میہ کی جانب سے تیا ر کردہ مشتر کہ حکمت عملی اور اقداما ت کو سراہا اور ساتھ ہی تما م تر انتظا ما ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ۔