|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2016

پشاور : آل پاکستان چیلنج کپ میں کے الیکٹرک اور کے آر ایل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے تفصیلات کے مطابق آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ کے الیکٹرک اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان کھیلا گیا جس میں کے الیکٹرک نے 2کے مقابلے میں 1گول سے پاکستان ایئر فورس کو ہرا دیا کے الیکٹرک کی جانب سے دونوں گول ریاض نے پہلے ہاف میں کیے پاکستان ایئر فورس کی طرف سے واحد گول مجاہد نے کیا۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں کے آر ایل نے واپڈا کو 1-0سے شکست دیدی اور اپنے گروپ میں سرفہرست آگئی۔ آل پاکستان چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں کے الیکٹرک کا مقابلہ واپڈا سے ہوگا جبکہ کے آر ایل اورپاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہونگیں۔