کوئٹہ: ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے حق میں بہترنہیں نکلالہذاافغانستان انڈیاکودوست بنانے کاتجربہ نہ کریں بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان سے تعاون کرے، جمعیت بلوچستان میں امن کے قیام اورگوادرسمیت تمام پروجیکٹس میں قوم پرستوں کوساتھ لیکرچلنے کے لئے تیارہے،یہ بات سے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعصمت اللہ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،حافظ تاج الدین کاکڑ، ناصرمسیح، مولانا بشیراحمد، مفتی عبدالغفورمدنی،مولاناگل کرم،عطاء اللہ مومن ودیگرنے جمعیت علماء اسلام خروٹ آباد و پشتون باغ کے زیر اہتمام مغربی بائی پاس پر پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنماحاجی عبدالجبارکاکڑنے 40افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیاقبل ازین قائدین کاسرپل کے مقام پروالہانہ استقبال کیاگیااورانہیں سینکڑوں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے جلوس میں جلسہ گاہ لایا،اسٹیج پرسیدعبدالواحدآغا،حافظ قدرت اللہ لہڑی،مولاناحبیب اللہ مینگل،رحیم الدین ایڈوکیٹِ،حافظ سراج الدین،حاجی بشیراحمدکاکڑ،حاجی امیرعثمان اچکزئی،حاجی محمدخان کبزئی،اقلیتی رہنماشہزادکندن،عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحر،عزیزاحمدسارنگزئی،حضرت علی احرار سمیت دیگرسینئررہنماموجودتھے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہمارے حق میں بہترنہیں نکلالہذاافغانستان انڈیاکودوست بنانے کاتجربہ نہ کریں بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان سے تعاون کرے انہوں نے کہاکہ جمعیت بلوچستان میں امن کے قیام اورگوادرسمیت تمام پروجیکٹس میں قوم پرستوں کوساتھ لیکرچلنے کے لئے تیارہے بلوچستان کے تمام اقوام اوروعوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے سیاسی سفروں میں قوم پرستوں کے ساتھ اتحادسے انکارنہیں کیاجاسکتابلوچستان میں قوم پرست ہمارے نقالی بھی کرلیتے توان کی حکومت کچھ نتائج دے دیتی انہوں نے کہاکہ قومیت اورفرقہ واریت کے نام پرنفرت اورتفریق انسانیت کی وحدت کے لئے زہرقاتل ہیں اسلام ہمیں امن کادرس دیتاہے اورامن ہم سب کامطالبہ کیاعوام ٹیکس دے رہے ہیں جبکہ حکومت پران کی جان ،مال وآبروکاتحفظ اسلامی وقانونی ذمہ داری ہے موجودہ بلوچستان کی حکومت مری معائدے کے تحت عوام پرمسلط ہے اورکرپشن کایہ عالم ہے کہ عوام پانی کوترس رہے ہیں اور ان کی ٹینکیوں سے پیسے برآمدہورہے ہیں چوری اورکرپشن کے ماہرقوم پرست عوام پرمسلط ہیں پنجاپ دشمنی کے نام پرسیاست کرنے والے نوازشریف کوشیرشاہ سوری کالقب دے رہے ہیں اورڈیورنڈلائن کی کھدائی کاٹھیکہ بھی خودوصول کررہے ہیں پشتون قوم پرست پارٹی نے پشتون ملاعمرکے بجائے امریکی انگریزکی حمایت کی ہم دنیابھرمیں آزادی کے لئے لڑنے والے اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرصوبے میں امن قائم ہے توپھرسانحہ کوئٹہ اورسانحہ مستونگ کیوں رونماہوئے کیاآج تک ان دوالمناک ساتحات کے قاتل گرفتارہوئے کیاشہداء کے خون کے ساتھ انصاف کیاگیاقیام پاکستان کے بعد1951تک اس ملک کے آرمی چیف اوراہم حکومتی عہدیداران برطانوی انگریزتھے جس کے باعث ملک مختلف اقوام کے نام پرتقسیم ہوکرملک میں بدامنی اورلاقانونیت ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں تیزکردی گئیں مغربی روٹ کے لئے ہرسطح پرآوازاٹھائیں گے بلوچ قوم پرستوں کومغربی روٹ پراعتراض نہیں ہوناچاہیے۔