کراچی: نارتھ ناظم آباد ضیا الدین اسپتال کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر ملنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔