|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے خود کش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد ،لاکھوں روپے نقد اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2خود کش جیکٹ،70کلو گرام دھماکہ خیز مواد، دیسی ساختہ بارود سے بھری 2موٹرسائیکلیں،3ایس ایم جی بمعہ 7میگزین ،پسٹل کے 2میگزین ،ہنیڈکف2،فیکس مشین ،5ٹیلی فون سیٹ،ایک جنریٹر،30لاکھ 87ہزارروپے اوردیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔