کوئٹہ : گزشتہ روز شام کو نامعلوم تخریب کاروں نے ضلع کوہلوکے علاقہ تحصیل تمبو میں کیسکوکے 11KVکے2 پی سی سی پول Pole (سیمنٹ والے) کو دھماکہ خیزموادسے اُڑادئیے جس سے بجلی کے2 پی سی سی پول مکمل طورپرتباہ ہوگئے جبکہ2پول کو جزوی نقصان پہنچا۔بجلی پول گرنے کے باعث تمبومیں11KV مست توکلی فیڈرکے تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تاہم اِس فیڈرسے منسلک صرف ایک حصہ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کیسکومتاثرہ پی سی سی پول (Pole) کی مرمت اوربجلی فراہمی کاکام جلد شروع کرے گی۔