|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2016

فیصل آباد/کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے فیصل آبادمیں مفتی محمودکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ،برصغیرمیں 1919میں حضرت شیخ الہندنے جمعیت علماء کی بنیادرکھی تواسی سال اللہ تعالی نے حضرت مفتی محمودکودنیامیں بھیجاآج ہم جمعیت اورمفتی محمود کے صدسالہ سالگرہ منارہے ہیں اللہ نے برصغیرمیں جمعیت علماء کوزندہ رکھنے کے لئے شیخ الہندکوپیداکیاتوپاکستان میں جمعیت علماء اسلام کو منظم کرنے کے لئے مفتی محمودکوپیداکیاجمعیت ایک نظریے،عقیدے اورفکرکانام ہے اگرجمعیت سوسال پورے کررہی ہے تواس کے پیچھے مستحکم نظریہ ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے برصغیرمیں انگریزکی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کے لئے بیش بہاقربانیاں دیں قیام پاکستان کے بعدسترسال پورے ہوگئے ، برطانوی غلامی سے نکلنے کے بعدآج ہمیں امریکی غلامی کی طرف دھکیلاجارہاہے آزادی کاسب سے پہلانعرہ جمعیت نے بلندکیااورامریکہ کے خلاف تحریک چلائی اوراس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاجمعیت نے انگریزوں سے آزادی کے لئے جنگ لڑی،ہم نے ہرپلیٹ فارم پرظالم نظام کے خلاف آوزاٹھائی ،امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف ایک نام نہادجنگ شروع کی،امریکہ ریاستی دہشت گردی کی سب سے بڑی مثال ہے دنیاکے وسائل پرقبضہ کرنے کے لئے امریکہ نے حکمرانوں کواستعمال کیاشام،عراق،فلسطین،افغانستان،کشمیر،برمااوردیگرمسلمان ملکوں میں مسلمان مررہے ہیں پوری دنیاخاموش ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام اپنے حقوق اورجاگیردارانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں پنجاب کی سیاست پرجاگیرداراورسرمایہ دارمسلط ہیں جوغریب عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈال کران کاخون چوس رہے ہیںآزادی کاحصول ہمارامشن ہے،غریب اورپسماندہ طبقات کوخوشحال معیشت دیناہمارامنشورہے کیونکہ قرآن پاک کی ترجیحات آزادی،اقتصادی خوشحالی اورامن ہے انہوں نے کہاکہ خیبرپشتونخوامیں چھچھوروں کی حکومت ہے دھرنے والے بتائیں ان کی لگام کس کے ہاتھ میں ہے،میں نے چندسال قبل عمران خان کویہودیوں کا ایجنٹ کہاتھا میں آج بھی اپنے موقف قائم ہوں اوروقت نے ہماراموقف درست ثابت کیاوقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے موقف کی تصدیق ہورہی ہے اورنئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں،ہمدردفاؤنڈیشن کے چیئرمین حکیم سعیدنے 1996میں کتاب لکھی جس میں انہوں نے لکھاہے کہ امریکہ نے عمران خان کواپناایجنٹ بنایاہے اوروہ یہودیوں کے اقتصادی پلان کے تحت پاکستان کے اقتصادپرقبضہ کرناچاہتاہے،ہم ملک میں امن اوراستحکام چاہتے ہیں انتشارپھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنادیں گے انہوں نے کہاکہ عقل سے عاری شخص زیرسماعت مقدمہ پرایک شخص کومجرم بناکرپاناماکے نام پرعزائم کی تکمیل چاہتاہے،الزام سے کوئی شخص مجرم نہیں بنتاجب تک عدالت اسے مجرم نہ ٹہرائے جب معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے توپھردھرنادیناکس کاایجنڈاہے ہم نے ایم ایم اے کے دورحکومت میں سودسے پاک خیبربینک بنایاآج اسی بینک کے ایک ذمہ دارنے اخبارات میں خیبرپشتونخوا حکومت کی کرپشن کے حوالے سے اشتہارات شائع کئے ،چیف سیکرٹری نے صوبائی حکومت کی نااہلی اورکرپشن کے خلاف استعفی دیا،ترقی کے لئے بنائے گئے ادارے کے تمام اراکین کرپشن کودیکھ کرمستعفی ہوئے،کرپشن کے خلاف احتساب کمیشن بنایاگیاجب کمیشن نے وزیراعلی اورصوبائی وزراء کوکرپشن میں ملوث قراردینے کے ثبوت پیش کئے توصوبائی حکومت نے قانون سازی کرکے ان کے اختیارات کوکم کردیاجس کے خلاف کمیشن کاسربراہ مستعفی ہوا،تعلیم،صحت سمیت ہرلحاظ سے ان کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئیں خیبرپشتونخوامیں پی ٹی آئی کی ہوانکل گئی اب پنجاب میں انہیں ہوادی جارہی ہے عمران خان کے اندرعقل نہیں انہیں پھراحتجاج پرکون اکسارہاہے نوازشریف سے کہاتھاکہ اس منچلے کوخیبرپشتونخواکی حکومت کیوں دی ان کاچہرہ کرپشن سے سیاہ ہے ۔