|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان وکلاء تنظیموں نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے طلب کی گئی سانحہ 8 اگست سول ہسپتال سے متعلق فل کورٹ ریفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا بلوچستان وکلاء تنظیموں جن میں بلوچستان ہائی کورٹ ‘ بلوچستان بار کونسل ‘ بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ‘ بلوچستان چیپٹر و دیگر سینئر وکلاء کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ 24 اکتوبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے بلائے گئے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وکلاء تنظیموں نے مشترکہ طورپر پہلے ہی اپنے 8 اگست کے شہداء کا تعزیتی ریفرنس اور چہلم 23 ستمبر 2016 کو منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کے وکلاء سمیت مل بھر سے وکلاء رہنماؤں اور شہداء کے لواحقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اپنے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ڈھائی مہینہ کی تاخیر سے 56 شہید وکلاء کا ریفرنس منعقد کرنا محض دکھاوا ہے اور سانحہ 8 کے واقعہ پر بلوچستان ہائی کورٹ نے سردمہری کا مظاہرہ کیا اور آج تک شہداء اور زخمی وکلاء کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔