پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ غلط لوگوں کی اقتدار میں آنے سے ہر دور میں غریب مظلوم اپنے بنیادی حق سے محروم رہے ہیں،اور گیارہ مئی کے الیکشن میں بھی غلط فیصلہ ہوئے جس کی وجہ سے بلوچستا ن کے عوام اپنی تمام بنیادی سہولیت سے محروم رہے ،حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ غریب مظلوم عوام کو صحت ،تعلیم ،اور تحفظ دے لیکن صوبائی حکومت پاکستان کی اس آئین و قانون سے نا آشنا ہے ،ہم نے ہر وقت غریب مظلوم عوام کی حقوق کی جد و جہد کی ہے او ر انکی رسائی کیلئے کوشش کی ہے انکا حق آئین پاکستان کے تحت حاصل کرکے انہیں دلائے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت پاکستان کی آئین و قانوں کی کتاب نہیں پڑی وہ قانون نہیں جانتے ہیں نہ وہ سیاست کے ادب سے واقف ہیں انکی سیاسی بصیرت طفل جیسی جہالت کرپشن ہے انہیں عوامی اجتماعی مفادات سے زیادہ اپنے چاردیواری کی فکر ہے،پنجگور کے ترقیاتی اسکمیوں کے نام سے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئی ہے ،نیشنل پارٹی کے دور حکومت نے بلوچستان کو ترقی کے بجائے پسماندہ رکھا ڈھائی سال کی ٹھکیداری حکومت کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ساری وزرات کا سیزن گز ر گیا لیکن بلوچستان میں کہیں ترقی نہیں ہوئی اور نہ کہیں ترقی کے اثار نظر آتا ہے انکی وزارت اعلی کا مقصد گوادر کو رائیونڈ میں فروخت کرنا تھا انکا وزارت اعلی کا نشست صرف بلوچستان کا سودا کرنا اور دستخط کرنا تھا جو انہوں نے پورے قوم کا سودا کرکے رفو چکر ہوئے ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری میر اسد اللہ بلوچ نے شاہو قلندر یونٹ کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ،سی سی ممبر نثار احمد کاشانی، حاجی آصف بلوچ، حاجی محمد اکبر ، ظفر بختیار،صوفی رسول بخش،عمر جان ،حاجی عمرجان کاشانی،ناصر علی یونٹ سیکرٹریز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔