کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2497 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن سعید احمد کرد ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مخالفین کے خلاف ہر قسم کے حربے استعمال کرینگے لیکن ان کے سامنے کسی بھی صورت نہیں جھکیں گے اور اپنے تحریک کو منظم کر کے چلائیں گے اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف لڑیں گے ۔