اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرلیم کو ارسال کردی۔
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں یکم نومبر سے پیٹرول 2 روپے 29 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے، ہائی ڈیزل 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرنے کا مسترد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔