|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2016

کوئٹہ : امن لوٹا ہے تو بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام بھی زور پکڑ گیا ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 5 کنووں پر کام شروع کردیا ہے، مزید گیس دریافت ہوئی تو بلوچستان کی قسمت بدل جائے گی۔بلوچستان کا علاقہ سوئی جس کے نام کی مناسبت سے ملک میں قدرتی گیس کو سوئی گیس کہا جاتا ہے، یہی وہ علاقہ ہے جہاں گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا۔ ایک زمانے تک یہ گیس فیلڈ روزانہ 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرتی تھی، اب بوڑھی ہو کر بھی 450 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی جاری ہے۔اندازے ہیں کہ بلوچستان میں ایسے کئی ذخائر ہیں ،جن پر بدامنی کی وجہ سے کام نہیں سکا تھا،امن نے لوٹ کر گیس تلاش کے منقطع سلسلے کو پھر سے بحال کردیا ہے۔تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سب سیپہلے سڑک بنانا پڑتی ہے،جس کے ذریعے متعلقہ مقام مشینیں پہنچائی جاتی ہیں،جس سے علاقہ خوشحال ہوتا ہے۔ایک سال کے دوران 5 کنووں پر کام ہوگا جس میں سے پہلے پر کام شروع ہوچکا ہے، 40کلو میٹر سڑک کی تعمیر بھی ہوچکی ہے۔توقعات ہیں کہ علاقے میں سرمایہ کاری ہونے سے مقامی لوگوں کوروزگار، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات میسر آئیں گی اور سوئی طرز کی دریافت ہونے سے ملکی گیس ضرورت پوری ہوسکے گی۔