کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ جناب عبدالرشید عمرانی کی عدالت نے مقدمہ قتل میں عدم ثبوت کی بناء پر سردار یار محمد رند کو کیس سے بری کر دیا سوموار کو سردار یار محمد رند کی جانب سے ان کے وکیل شمس الرحمان رند ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو ئے جبکہ سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر بلال احمد نے کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر سردار یار محمد رند کو رضاعلی عرف علی حسن نامی شخص کے قتل میں مقدمے سے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔