واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی، احتجاج کاحق ذمیداری سے استعمال کرنا چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سے آگاہ ہیں، اظہاررائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کا حق ذمیداری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، قانون کی حکمرانی کیلیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے