|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2016

گڈانی: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس صنعت سے وابستہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی سانحہ گڈانی سے متعلق وزیراعظم کی تشکیل کردہ انکوائری کمیتی مقررہ ٹائم فریم سے قبل اپنی سفارشات اور ذمہ داران کا تعین کرنے سے متعلق رپورٹ مکمل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈکے دورہ کے موقع پر سانحہ گڈانی سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 5رکنی انکوائری ٹیم جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور شپ بریکنگ یارڈ کے ناکارہ بحری جہاز کی کٹنگ کے دوران آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم پاکستان اور کابینہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کیلئے دعائے معفرت بھی کی ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر باریک بینی سے سانحے کے تمام پہلوؤں پر تحقیق ہوگی اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات بھی کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی میں ان کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ، سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ ایڈیشنل سیکرٹری پروڈکشن، ڈیفنس بھی شامل ہیں انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ کیلئے لایاگیا ناکارہ بحری جہاز، ڈیڑھ لاکھ ٹن وزنی تھا اور متعلقہ محکموں سے این او سی لئے بغیر شپ مالک کی جانب سے جہاز توڑنے کا کام شروع کیاگیا اور آتشزدگی کے وقت ابتدائی معلومات کے مطابق 85مزدور کام کررہے تھے جن میں 18محنت کش جاں بحق اور 58کو ریسکیو کرکے ان کی جانیں بچائی گئیں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہوں گی کہ واقعے میں غفلت کہاں ہوئی ہے اور کسی لیول پر غیر ذمہ داری لاپروائی ہوئی ہے شپ یارڈ کے ٹیکنیکل لوگوں پر مشتمل ٹیم بھی جلد اپنی رپورٹ مرتب کریگی انہوں نے بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کی کیپسٹی بلڈنگ اور تربیت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اور ایسے ادارے بنائے جائیں گے جو شپ بریکنگ انڈسٹری کو Regulateکرسکیں وفاقی وزیر نے بتایا کہ گڈانی میں ٹراما سینٹر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی وزیراعظم کو اس بات کا احساس ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازوں کی کٹنگ اور دیگر سرگرمیوں پر عارضی پابندی سے علاقے کے غریب محنت کش مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں ۔ انکوائری جلد مکمل اور محنت کشوں کیلئے حفاظتی انتظامات سے متعلق قانون سازی کو عملی شکل دی جائے گی۔ دریں اثناء سا نحہ گڈانی کے شہیداء کے لوا حقین کیلئے تا حا ل معا وضہ کا اعلا ن نہیں کیا جا سکا وفا قی وزیر را نا تنویر حسین نے بھی دو رہ گڈانی کے مو قع پر سا نحہ کی تحقیقات کر کے ذمہ دارو ں کو سزا دینے کی با ت کی جبکہ پا کستان میں آج تک کسی وا قعے کے زمہ دا رو ں کوسزا نہیں ملی ، اور ہر وا قع کے بعد کمیٹیا ں بنا کر عوام کا غصہ ٹھنڈا کیا جا تا ہے ۔