|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2016

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پے درپے خون ریز واقعات اور سانحات سے پشتون قوم اور پشتونخوا وطن آگ خاک و خون میں لت پت ہو کر موت و ذیست کے دہانے پر کھڑی ہے ، سانحہ 8 اگست کے غم سے ابھی سنبھلے نہیں تھے کہ قوم دشمنوں نے 24 اکتوبر کو ایک اور وار کردیا ، جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ، خدا را پشتونوں کو مزید کشت و خون ، جنگ و جدل کا ایندھن نہ بنائے ، حکمران اور مقتدر قوتیں سانحہ 8 اگست کی تحقیقاتی کمیشن کے ساتھ عدم تعاون کرکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی اور سفاکیت ظلم و بربریت کی حوصلہ افزائی جیسے مکروہ اور منفی طرز عمل کا مظاہرہ کررہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ 8 اگست کی تحقیقات کرنے والا سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن ہی کے ذ ریعے 24 اکتوبر کے واقعہ کی انکوائری کرائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیاء ، خان محمد کاکڑ ، سعداللہ ، شاہ ولی ، جمیل احمد پیر علی زئی ، گل باران افغان ، سردار وہاب نے باچا خان مرکز چمن میں شہداء پولیس ٹریننگ سینٹر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے پہلے شہداء کیایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں شہداء پولیس ٹریننگ سینٹر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ، ، ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ، صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد اور ملک رحیم ترین نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سے کی صاف شفاف تحقیقات کراکر واقعہ کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے ۔ پشتون سوسائٹی کے لکھے پڑھے طبقے کو ٹارگٹ کرکے پشتونوں کے مستقبل کو تاریک بنایا جارہا ہے لہذا ہمیں بحیثیت قوم ان حالات پر غور و فکر کرنا ہوگی اور دائمی دشمن کا تعین کرکے ان کے ناپاک عززئم کو ناکام بنانا ہوگا ۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے زیر اہتمام باچا خان مرکز میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سانحہ 24 اکتوبر کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر بسم اللہ خان لونی ، صوبائی سیکرٹری کلتور ژڑگل ترہ کئی ، راز محمد ترہ کئی ، عبدالمالک اوتمانخیل ، ملک منظور کاکڑ ، گل فراز ناصر اور عصمت مسلم نے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے پشتونوں کو صفہ ہستی سے مٹانے کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے اور اغیار بڑی چالاکی سے ہمارے لکھے پڑھے طبقے کو نشانہ بنا رہے ہیں بعد ازاں غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی ہرنائی کے زیر اہتمام باچا خان مرکز میں تعزیتی ریفرنس زیر صدارت ضلعی صدر ولی داد میانی منعقد ہوا ۔ شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی داد میانی ، عبدالباقی ترین ، عارف شاہ ، کامران ترین ، ملک زمان ، فیروز خان ، ندیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو چاروں طرف سے گھیر کر ان سے جینے کا حق چھینا جارہاہے ۔ طویل نسل کشی کے بعد اب ہماری معاشی قتل عام کی تیاری جاری ہے لہذا اس تمام تر صورتحال میں غیروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی عمل دخل ہے آج صوبائی حکومت تحقیقات عمل میں روڑے اٹکارہی ہے لہذا صوبائی حکومت کی پشتون دشمن عملیات اور مکروہ عزائم پشتونوں پر آشکارہ ہوچکا ۔ بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا ۔ ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی شہداء پی ٹی سی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ ، محمد خان کاکڑ ، نواز خان جلال زئی ، حاجی بخت محمد ، معصوم خان میرزئی نے کہا کہ ان محرکات کو سامنے لایا جائے کہ کس کے کہنے پر فارغ التحصیل کیڈٹس کو دوبارہ بلایا گیا ۔ واضح دھمکیوں کے باوجود سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیوں نہیں اٹھائے گئے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی آزادانہ صاف شفاف تحقیقات کراکے غفلت ، لاپرواہی کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔