|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2016

کوئٹہ: چیف انگیز یکٹو آفیسر بلوچستان ایگز امینیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کوئٹہ کے ایک پریس رلیز کے مطابق حکومت بلوچستان محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور بلوچستان ایگز امینیشن اسسمنٹ کمیشن (BEAC) نے اس سال طلباء کے مفاد کی خاطر ترمیم شدہ اعلامیہ برائے جماعت ہشتم اور پنجم کے سٹینڈرائز ڈ امتحانات میں تبدیلیاں لائی گئی ہے ۔ جبکہ سردعلاقہ جات 2016ء کے امتحانات جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام مڈل سکولز کے جماعت ہشتم کے تمام طلباء کا متحان کمیشن کے تحت لیا جائے گا۔ گورنمنٹ اور پراےؤیٹ سیکٹر کے تمام ہائی سکولز کے جماعت ہشتم کے طلباء کا 25فیصدامتحان کمیشن کے تحت لیاجائے گااور گورنمنٹ اور پراےؤیٹ سیکٹر کے تمام پرائمری مڈل اورہائی سکولز کے جماعت پنجم کے 20فیصد طلباء کا امتحان بھی کمیشن کے تحت لیاجائے گایہ رعایت صرف 2016 کے سرد علاقہ جات اور2017کے گرم علاقہ جات کیلئے ہے ۔