پشین: صوبائی وزیر پی ایچ ای و پشتون قومی جرگہ کے کنوئینر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ قبائلی نظام ایک قدیم نظام ہے جس سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا قبائلی نظام عوام کے حقوق و سا لمیت کی جنگ لڑنے اور انہیں سستا انصاف فراہم کرنے کا نام ہے قبائلی نظام دور امریت سے لیکر دور جمہوریت تک تاحال فعال ہے عدالتوں سے سزائے یافتہ لوگ سزا کاٹنے کے بعد بھی اپنا بدلہ لینے پر تلے ہوتے ہیں جبکہ قبائلی فیصلوں اور ننواتی کے بعد ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بھی آپس میں شیروشکر ہوکر پرانی رنجشیں (بدی) بھول جاتے ہیں وہ پشین کے تحصیل بوستان میں ایس ڈی پی او اسد خان ناصر کی دستار بندی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و سنیٹرسردار یعقوب خان ناصر نومنتخب سرداراسد خان ناصر سردار رشید خان ناصر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کا یکجا ہونا ہی وقت کی اشد ضرورت اور پشتون دشمن قوتوں کو مات دینا ہے پشتون دشمن قوتیں ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرکے ہمیں مختلف ناموں پر ایک دوسرے سے جدا کرنیکا خواب دیکھ رہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے وقت کا تقاضا ہے کہ پشتون قوم آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کرکے بھائی چارے کا فضاء برقرار رکھیں دشمن کبھی بھی یہ نہیں چاہتا کہ پشتون متحد ہو وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔ پشتون بچوں کو تعلیمی میدان میں سب سے آگے لے جانا ہی ہمارا مشن ہونا چائیے تاکہ تاریخ ایک بار پھر ہمارے نسلوں کے شعور و قابلیت سے بھرا رہے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم آپس کے اختلافات بھلاکر ایک دوسرے کو گلے سے لگائے کیونکہ اب نفرتوں کا نہیں محبتوں کا دور ہے جن قوموں نے اپنے وجود کا سودہ کیا وہ مٹ چکے اور اب ہم میں نہیں رہے پشتون قوم کا تاریخ گواہ ہے کہ نہ تو کبھی بکا ہے اور نہ کسی ظالم و جابر کے سامنے کبھی جھکا ہے ہمیں فخر کرنا چائیے کہ ہم ایک ایسی قوم ہے جس کی غیرت ننگ و ناموس ننواتی جرگہ مہمان نوازی پوری دنیا میں آویزاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چائیے کہ وہ اپنے قبائلی سربراہان یعنی خان سردارو ملک کی کمر بستی کریں تقریب میں سابق نگران وزیراعلیٰ و ایم پی اے سردار صالح بھوتانی ایم این اے مولوی آغا محمد ایم پی ایز طاہر محمود سید لیاقت آغا سابق نگران وزیر یحٰی خان ناصر سابق سنیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ڈپٹی کمشنرپشین طارق الرحمان بلوچ ڈی پی او حلیم اچکزئی ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان صوبائی صدراے این پی اصغر خان اچکزئی جبکہ قبائلی عمائدین میں سردار معصوم خان ترین ارباب عبدالظاہر کاسی شکور خان غبیزئی ملک فرید خان پیر علی زئی خان عبدالصمد خان اچکزئی ملک درمحمد خان ترین خان امان اللہ خان ملے زئی ملک عبدالمجید کاکڑ سابق ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ سید بدرالدین شاہ آغا ملک یاسین کاکڑ سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد بھی شریک تھے ۔