|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے اسیر رکن صوبائی اسمبلی میر خالد خان لانگو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے اسیر رکن صوبائی اسمبلی میرخالدخان لانگو جو سول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں بدھ کے روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اوران کے ہاتھ پاؤں سن ہوگئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ دنوں بھی میڈیکل بورڈ نے ان کو مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ ان کو لاحق بیماری جس میں ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں جس میں اپاہج ہونے کا خدشہ ہے کوئٹہ میں مرض کی تشخیص اور علاج سے متعلق ٹیسٹ میسر نہیں جس کی بناء پر ان کو کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی میرخالدخان لانگو کے قریبی حلقوں میں ان کی صحت سے متعلق کافی تشویش پائی جاتی ہے ۔